ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان شاہینز کی دوسری وکٹ 146 رنز پر گرگئی
ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جہاں بھارتی کپتان یش دُھل نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
اوپنرز نے شاہینز کو شاندار آغاز فراہم کیا، صائم 18ویں اوور کی دوسری گیند پر مانو سُتھر کی گیند کا شکار ہوئے۔
پاکستان کا مجموعی اسکور اس وقت دو وکٹ کے نقصان پر 182 ہے جب کہ 27 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے۔
اس وقت کریز پر صاحبزادہ فرحان اور نئے آنے والے بلے باز عمیر یوسف موجود ہیں۔
پاکستانی اسکواڈ:
فائنل میں پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کپتان محمد حارث سمیت صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، عمیر بن یوسف، طیب طاہر، قاسم اکرم ، مبصر خان، محمد وسیم جونیئر، مہران ممتاز ، ارشد اقبال اور صفیان مقیم شامل ہیں۔
اس سے قبل پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا اے کو شکست دی تھی۔
کولمبو میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو 60 رنز سے شکست دی، 323 رنزکے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اے ٹیم 46ویں اوور میں 262 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔