روپے کی قدر میں تنزلی ریکارڈ

(محمد عمر،نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز)دن بدن ڈالر بڑھتا چلا جارہا ہے جبکہ روپے کی قدر میں تنزلی دیکھنے میں نظر آرہی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 35 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 283 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 285 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔ جبکہ مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔

ادھر دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت ایک روپیہ اضافے کے بعد 289 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد ماہرین خدشات کا اظہار کر رہے ہیں کہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 300 روپے کی سطح عبور کر جائے گی۔

علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق یورو کی قیمت 319 روپے، برطانوی پاؤنڈ 368 روپے، کینیڈین ڈالر 217 روپے، سعودی ریال 76 روپے، ملائیشین رنگٹ 62 روپے، بھارتی کرنسی 3.4 روپے، قطری ریال 78 روپے اور کویتی دینار 930 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب سونے کی تیزی سے بڑھنے والی قیمت کو بریک لگ گئی، بالآخر قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی دیکھی گئی۔ جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 5 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 1978 امریکی ڈالر ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 5300 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی اور نئی قدر 221100 روپے ہو گئی ہے۔ اُدھر دس گرام سونا 4544 روپے سستا ہونے کے بعد 189558 روپے ہو گیا ہے۔ تاہم چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور قیمتیں بالترتیب 2900 روپے اور 2486.28 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 13200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟