گال ٹیسٹ :چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان مشکلات کا شکار

((محمد عمر،نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز)) گال ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم کی اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اورپاکستان نے 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹوں پر 48 رنز بنالیے ہیں۔ ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونارتنے 6 اور نشان مدوشکا نے 8 رنز کے ساتھ آغاز کیا۔ میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 42 رنز پر گری جب دیموتھ کرونارتنے 20 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔

 

نعمان علی نے کوشل مینڈس کو 18 جبکہ اینجیلو میتھیوز کو صرف 7 رنز پر پویلین بھیج دیا ۔ لنچ بریک کے بعد نعمان علی نے نشان مدشکا کو 52 رنز پر آؤٹ کیا۔ ، سری لنکا کی پانچویں وکٹ 159 رنز پر گری جب سلمان آغا کی گیند پر دنیش چندی مال امام الحق کو کیچ دے بیٹھے، سری لنکا کی اگلی وکٹ بھی سلمان علی آغا کے حصے میں آئی جب سدیراسمارا وکراما نے 11 رنز پر عبد اللہ شفیق کو کیچ دیا۔

 

 

سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 82 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابراراحمد نے تین تین وکٹیں لیں جبکہ شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ اس سے قبل گال ٹیسٹ کے تیسرے روزپاکستان کی پوری ٹیم 461 رنز بناکر پوویلین لوٹ گئی ۔ کھیل کے تیسرے روز سلمان علی آغا اور سعود شکیل نے ٹیسٹ میں چھٹی وکٹ پر 177 رنز کی سب سے طویل شراکت داری کی۔

سلمان علی آغا 83 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سعود شکیل نے اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنائی اور سری لنکا میں ڈبل سنچری بنانیوالے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔ سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پراباتھ جےسوریا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کسون رجیتھا اور وشوا فرنینڈو نے ایک ایک بیٹر کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس سے قبل سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 312 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ دھننجایا ڈی سلوا نے 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 122رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین تین جب کہ آغا سلمان نے ایک وکٹ لی۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟