گال ٹیسٹ کے تیسرے روز سعودشکیل کی سنچری،میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط

گال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے جہاں سعود شکیل نے ٹیسٹ کیرئیر کی دوسری سنچری اسکور کرلی ہے۔

سعود شکیل نے 129 گیندوں پر سنچری اسکور کی جب کہ سلمان علی آغا 83 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

گال میں میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، پاکستان نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنالیے ہیں، پاکستان اب بھی13رنز کے خسارے میں ہے۔

اس وقت کریز پر نعمان علی اور سعود شکیل موجود ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟