حکومت اعلی تعلیم کے شعبے کی ترقی اور نوجوانوں کو علم اور ٹیکنالوجی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ،پلاننگ کمیشن

اسلام آباد: حکومت اعلیٰ تعلیم کے شعبے، کی ترقی اور نوجوانوں کو علم اور ٹیکنالوجی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، حکومت کے فائیوایز(Es 5)فریم ورک میں بھی تعلیم کا نفاذ اور اس کے اقدامات بنیادی ای میں شامل ہیں۔پلاننگ کمیشن حکام کے مطابق 23 ۔ 2022 کے ترقیاتی بجٹ کے تحت، 44,719.00 ملین روپے کا بجٹ یونیورسٹیوں اور 154 ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لیے مختص کیا گیا تھا۔

آئندہ دور کے چیلنجز اور نئے تقاضوں کے مطابق تعلیم کے حصول کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے 24 ۔ 2023 کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 60 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں، یہ اقدامات ہمارے طالب علموں کو جدید چیلنجز سے نمٹنے اور ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لئے فنی مہارت اور علم فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

تعلیم کے میدان میں سب کے لئےمساوی مواقع فراہم کرنا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، جو بچے تعلیم کی سہولت سے محروم ہیں اور سکولز میں داخل نہیں ہیں ان کی تعلیم کی فراہمی کے لیے نیشنل فنڈ قائم کیا گیا ہے جس کے لیے حکومت نے 25 ارب روپے مختص کیے ہیں تاکہ ہر بچے کو معیاری تعلیم حاصل ہو اس کے علاوہ، ایک ارب روپے کے بجٹ کے ساتھ اساتذہ کی تربیت کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایکسی لنس قائم کیا گیا ہے ، جس کا مقصد ہمارے اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانے کا ہے۔

 

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟