ملک میں 10 کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 جون 2023ء ) سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے دعوی کیا ہے کہ ملک میں 10 کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالر سے بھی نیچے چلے گئے، بجٹ میں کوئی پلان یا اسٹریٹیجی نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ جس انداز میں پیش کیا گیا امید تھی کہ پاکستان کے لوگوں کو مطمئن کیا جائیگا، ہم امید کرتے تھے کہ اسحاق ڈار آغاز میں ہی بتاتے کہ ہم دیوالیے کا دلدل سے نکل چکے ہیں انہیں بجٹ کے آغاز میں ہی اسٹریٹیجی یا کوئی پلان پیش کرنا چاہیے تھے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ بی آئی ایس پی کیلیے فنڈز کو صرف 50 ارب روپے بڑھایا ہے جب کہ نتخواہوں میں جو اضاف کیا گیا اس پر 600 ارب خرچ ہوں گے، یعنی حکومت نے 30 لاکھ لوگوں کے لیے 600 ارب کا اضافہ کیا گیا جب کہ دوسری طرف 10 کروڑ لوگوں کے لیے اضافہ 50 ارب کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایل کا ہدف بھی بڑھایا گیا ہے، ایسا لگتا ہے پی ڈی ایل کو 50 روپے سے 75 روپے تک بڑھایا جائیگا۔حفیظ پاشا نے کہا کہ وزیر خزانہ کو پاکستان کے تاجروں اور کاروباری شخصیات کو مطمئن کرنا چاہیے تھا، بجٹ دستاویز میں جو کچھ بتایا گیا کم از کم اس سے ہی عوام کو آگاہ کرنا چاہیے تھا۔ ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی نتائج کی پروا کیے بغیر سخت فیصلے کیے مشکل وقت گزر چکا ہے اب عوام کو ریلیف دینے کا وقت ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور میں واقع رہائشگاہ پر ان کی زیر صدارت پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز، وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنا اللہ، عطا تارڑ، ملک احمد خان ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے سے متعلق اہم مشاورت کی گئی اور مسلم لیگ ن کی سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ بجٹ، مہنگائی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے سیاسی نتائج کی پروا کیے بغیر ملکی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سخت فیصلے کیے لیکن مشکل وقت گزر گیا چکا ہے اور اب عوام کو ریلیف دینے کا وقت ہے۔ حکومت نے حالیہ عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس میں مہنگائی کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟