وفاقی دارالحکومت، 4 پیشہ ور بھکاریوں سمیت 6 افراد گرفتار، ناجائز منافع خوروں کو جرمانے

اسلام آباد (احسن رضا): اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوری، پیشہ ور بھکاریوں اور تجاوزات کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 4 پیشہ ور بھکاریوں سمیت 6 افراد کو گرفتار اور ناجائز منافع خوروں کو جرمانے کیے۔ ترجمان آئی سی ٹی ڈاکٹر محمد عبداللہ تبسم کے مطابق تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں ناجائز منافع خوری، تجاوزات اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔


اسسٹنٹ کمشنرز نے قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے 122 مقامات کا معائنہ کیا جہاں ناجائز منافع خوری پردکانداروں کو 6500 روپے کے جرمانے،ایک دکان سر بمہر کرکے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس دوران ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔


پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈائون میں 4افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی کلینکس کے خلاف کارروائی کی اور نوٹس جاری کردیئے۔
ضلعی انتظامیہ نےآئی جے پی روڈ اور منڈی موڑ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران 9 کلو سے زائد پولی تھین بیگز ضبط کر لئے، اسسٹنٹ کمشنرز نے ایک غیر قانونی پٹرول فلنگ ایجنسی اور ایک غیر قانونی ایل پی جی فلنگ سٹیشن کو سیل کر دیا ۔


واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کے تجاوزات ، قیمتوں میں اضافے اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پرآپریشن جاری ہے ۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟