وفاقی دارا لحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق بڑی خبر،مئیر ،ڈپٹی مئیر کے امید وار ہو جائیں تیار
اسلام آباد (احسن رضا): پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اسلام آباد بلدیاتی ایکٹ 2022 منظور کرلیا اب اسلام آباد کے میئر و ڈپٹی میئر کا انتخاب براہ راست عوام کے ووٹوں سے نہیں ہوگا بلکہ کامیاب ہونے والے چیئرمین یونین کونسلز کریں گے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد 101 سے پڑھا کر 125 کر دی گئی۔
پی ڈی ایم حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بل منظور کرالیا۔بل وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے پیش کیا بل میں تحریک انصاف حکومت کی منظور کردہ ترامیم کو تبدیل کردیا گیا تحریک انصاف کی حکومت نے اسلام آباد میں 101 یونین کونسلز اور اسلام آباد کے میئر و ڈپٹی میئر کا براہ راست انتخاب کرانے کا بل منظور کیا تھا۔پی ڈی ایم کی حکومت پی ٹی آئی دور کی دونوں ترامیم کو تبدیل کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی عدم موجودگی میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات بل 2022 منظور کرلیا گیا۔
ایوان نے علاقہ دارالحکومت اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کر لیا pic.twitter.com/GlMfB71F44
— PTV News (@PTVNewsOfficial) February 8, 2023