پریس کلب اسلام آباد میں حرمتِ قرآن و یکجہتی کشمیر کی بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا
اسلام آباد (ٹوئن سٹی نیوز) : پریس کلب میں حرمتِ قرآن و یکجہتی کشمیر کی بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کثیر تعداد میں خواتین سمیت لوگوں نے شرکت کی۔تقریب سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوّں نے خطاب کیا،رہنماوّں نے سویڈن اور ہالینڈ میں ہونے والی قرآن کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور امت مسّلہ کو اس مسلہ پر ایک پیج پر ہونے کا کہا۔مزید برآں رہنماوّں نے مسلہ کشمیر پر حکومتِ پاکستان سے ٹھوس اقدامات کرنے کی اپیل کی۔
جب کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بشپ نذیر (بشپ آف پاکستان) نے کہا کہ مسیحی برادری کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستان سلامت رہے گا تو ہم سب سلامت رہیں گے،قرآن مجید کی بے حرمتی کی مسیحی برادری بھی شدید مذمت کرتی ہے۔
قرآن مجید کی بے حرمتی کی مسیحی برادری بھی شدید مذمت کرتی ہے#NoSurrenderOnKashmir @AlJazeera @PTVNewsOfficial pic.twitter.com/Dm9d0wKyW2
— PMML Islamabad (@PMMLOfficialISB) February 5, 2023
جب کہ دوسری جانب یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر یوتھ الائنس کے رہنماوّں صدر ڈاکٹر مجاھد گیلانی،طہ منیب،سعد ارسلان صادق،رضی طاہر،نوید احمد،پلوشہ سعید،عامر رضا ایڈووکیٹ،عبدالله خلیل،محمّد اختر و دیگر کا اپنا مشترکہ پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان اور پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کی جد و جہدِ آزادی میں ساتھ کھڑی ہے اور آزادی کے سورج کے طلوع ہونے تک ساتھ ہی کھڑی رہے گی۔
سماجی رابطہ کی اپپ ٹویٹر پر ٹرینڈ #NoSurrenderOnKashmir دو روز سے ٹاپ پر ہے۔