نور مقدم قتل کیس: عدالت نےمحفوظ فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی
اسلا آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق پاکستانی سفارتکار شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواستوں پر آج بُدھ کو محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔مرکزی ملزم کے والدین پر قتل کے شواہد چھپانے اور قتل میں مدد کرنے کے الزامات ہیں،جسٹس عامر فاروق نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کردیا،عدالت کا کہنا تھا کہ ضمانت کی درخواستیں مسترد کئے جانے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔ نور مقدم کے قتل کا مقدمہ انکے والد سابق پاکستانی سفارتکار شوکت مقدم کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج ہے۔