آصف علی زرداری کی مشکلات میں اضافہ

نااہلی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کے گرد ایک  بار پھر گھیرا تنگ ہونا شروع ہو گیا ہے، ان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست اسلام  آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ پیر کو سماعت کریں گے۔ اس ضمن میں رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاز لسٹ بھی جاری کردی ہے۔درخواست میں آصف علی زرداری کی بطور پارٹی سربراہ اور رکن قومی اسمبلی تاحیات نااہلی کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زرداری نے اپنے اثاثے چھپائے۔ اثاثے چھپانے پر آصف زرداری صادق اور امین نہیں رہے اور رکن اسمبلی بننے کے اہل نہیں، آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سابق صدر کو نااہل قرار دیا جائے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟