معید پیرزادہ کے بعد پاکستان کے ایک اور سینیئر صحافی بھی پاکستان سے بیرون ملک چلے گئے
اسلام آباد(ٹوئن سٹی نیوز)معید پیرزادہ کے بعد پاکستان کے ایک اور سینیئر صحافی اینکر پرسن عمران ریاض خان بھی پاکستان سے بیرون ملک چلے گئے ہیں
اینکر عمران ریاض خان نے حال ہی بول نیوز کو بطور اینکر پرسن جوائن کیا تھا،وہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بھی سرگرم تھے
تفصیلات کے مطابق اینکر عمران ریاض خان کے بیرون ملک جانے کے بارے سماجی کارکن اور اینکر عمران ریاض خان کے سیلاب ریلف ورک کے پراجیکٹ ہیڈ رضی طاہر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا،رضی طاہر نے لکھا کہ عمران بھائی پاکستان سے مختصر مدت کے لیے چلے گئے ہیں، وہ جلد پاکستان واپس آجائیں گے رضی طاہر نے مزید لہا کہ اینکر عمران ریاض کو ارشد شریف شہید کے گھر میں دھمکیاں دی گئیں۔ پاکستان سے باہر جانے کا مقصد صرف پاکستان اور اہل پاکستان کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔ آوازیں بند کرنے والوں کو مایوسی ہوگی۔ عمران بھائی پوری قوم کے ہیرو ہیں
https://twitter.com/RaziTahirPak/status/1586670878691139584?t=uE8r-LWlPftZGHZQyRbZNA&s=09
یاد رہے اس سے ایک روز قبل سینیئر صحافی معید پیرزادہ بھی پاکستان چھوڑ چکے ہیں سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اب پاکستان میں نہیں ہوں، چار روز بعد یو ٹیوب وی لاگ پر واپس آیا ہوں اس کی وجہ یہ ہے کہ میں مسلسل سفر میں ہوں۔
سینیئر اینکر پرسن نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میری لوکیشن مسلسل تبدیل ہو رہی ہے، یقین کریں میں کینیا میں نہیں ہوں بلکہ میں زیادہ بہتر اور محفوظ ملک برطانیہ میں موجود ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سینیئر صحافی اور اے آر وائی نیوز کے اینکرز ارشد شریف اور صابر شاکر نے بھی خود پر درجنوں ایف آئی آرز کے اندراج اور مبینہ دھمکیوں کے بعد پاکستان چھوڑ دیا تھا۔ارشد شریف کو گزشتہ ہفتے کینیا میں بے دردی سے قتل کرکے شہید کردیا گیا، جس کی تحقیقات جاری ہیں