یوتھ فورم کے زیر اہتمام استقبال رمضان المبارک کانفرنس

ریاض: یوتھ فورم کے زیر اہتمام استقبالِ رمضان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہرِ ریاض کی نمایاں سماجی و مذہبی شخصیات، نوجوانوں اور کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا مقصد ماہِ مقدس رمضان کی تیاری، اس کی روحانی برکات کو اجاگر کرنا اور نوجوان نسل کو دینی و اخلاقی اقدار کی طرف راغب کرنا تھا۔

کانفرنس سے صدر یوتھ فورم ابراہیم جٹ، معروف الغنی صدیقی اور سماجی رہنما عتیق الرحمن نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں رمضان المبارک کی فضیلت، صبر و تقویٰ کی اہمیت اور معاشرتی اصلاح میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

صدر یوتھ فورم ابراہیم جٹ نے کہا کہ رمضان المبارک محض عبادات کا مہینہ نہیں بلکہ خود احتسابی، نظم و ضبط اور سماجی خدمت کا عملی درس بھی دیتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس بابرکت مہینے میں عبادات کے ساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

 

معروف الغنی صدیقی نے اپنے خطاب میں قرآنِ مجید سے تعلق مضبوط کرنے، نماز باجماعت کی پابندی اور باہمی رواداری کو فروغ دینے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ہمیں اخوت، مساوات اور ایثار کا درس دیتا ہے۔

عتیق الرحمن نے کمیونٹی کے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اجتماعات نہ صرف روحانی بیداری کا سبب بنتے ہیں بلکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب بھی راغب کرتے ہیں۔

تقریب میں ایڈووکیٹ معاذ بن فضل، امیر حمزہ ،ابو مومن سمیت نوجوان نے بھرپور شرکت کی

تقریب میں یوتھ فورم کے نمائندگان اور اہلیانِ ریاض کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ رمضان المبارک میں عبادات، خیرات اور سماجی خدمت کے ذریعے معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔

اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی اور امتِ مسلمہ کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button