ریاض میں سیدات گلوبل کے زیر اہتمام خواتین کیلئے شاپنگ اسٹالز لگائے گئے
گائناکالوجسٹ، ڈینٹسٹ، آئی اسپیشلسٹ، نیوٹریشنسٹ سمیت دیگر ڈاکٹرز نے شرکاء کو صحت کے حوالے سے مفید مشورے دیے
ریاض (کامران اشرف) – سیدات گلوبل کی جانب سے خواتین کے لئے شاپنگ اسٹالز کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی، بھارتی، بنگلہ دیشی اور دیگر کمیونٹی کی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس ایونٹ میں مختلف قسم کے اسٹالز لگائے گئے، جن میں فوڈ گالا، مہندی، جیولری اور دیگر مصنوعات شامل تھیں، جہاں خواتین اور بچیوں نے اپنی پسندیدہ خریداری کی اور لذیذ ایشائی کھانوں کا لطف اٹھایا۔
ایونٹ میں خواتین کی صحت کے حوالے سے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے، جہاں مختلف ڈاکٹروں کی جانب سے مفت رہنمائی فراہم کی گئی۔ گائناکالوجسٹ، ڈینٹسٹ، آئی اسپیشلسٹ، نیوٹریشنسٹ سمیت دیگر ڈاکٹرز نے شرکاء کو صحت کے حوالے سے مفید مشورے دیے اور رہنمائی کیمپ میں آنے والوں کی رہنمائی کی۔
شرکاء فیملز نے اس پروگرام کی کامیابی پر ام ابراہیم قریشی، چئیرمین گلوبل سادات، کی کوششوں کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ میں ایک جگہ پر ایشائی فیشن کی مصنوعات اور ساتھ ہی مناسب قیمتوں پر اعلیٰ معیار کی اشیاء کی خریداری کا موقع ملتا ہے۔
اس موقع پر چئیرمین گلوبل سادات، ام ابراہیم قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ "ہمارا مقصد ریاض کی خواتین کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ ہم ہر ماہ ایسی کوششیں کرتے ہیں تاکہ فیملیز کو شاپنگ کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے سے ملنے کا موقع بھی مل سکے۔ آج بھی پاکستانی، بھارتی اور دیگر کمیونٹیز نے بھرپور شرکت کی، اور اس موقع پر مفت طبی مشورے دینے کے لیے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔”
ریاض میں اس قسم کے ایونٹس نہ صرف معیاری مصنوعات کی خریداری کے لئے اہم ہیں بلکہ یہ کمیونٹی کے افراد کو ملنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں، جو کہ آپس میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ضروری ہیں۔