شہری علاقوں میں 8 گھنٹے اور دیہاتوں میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، وجوہات کیا ہیں ؟ جانیے

ملک بھرمیں پچھلے 14 ماہ میں 5 لاکھ 56 ہزار صارفین نے 470 ارب روپے کی بجلی چوری کی ۔

(محمد عمر،نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز)شہر ہم انویسٹی گیشن ٹیم نے 10 بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے نادہندہ صارفین اور بجلی چوری کرنے والوں کی تفصیلات حاصل کرلیں۔

تحقیق کے مطابق اسلام آباد سپلائی کمپنی3752 نادہندگان سے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی رقم وصول کرنے میں ناکام ہے ۔

لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی میں 12718 نادہندگان کے ذمے ساڑھے 5 ارب روپے ہیں۔

فیصل اباد الیکڑک سپلائی کمپنی میں 53425 نادہندگان کے ذمے 2 ارب روپے کے واجبات ہیں۔

کوئٹہ الیکڑک سپلائی کمپنی کے 137200 کمرشل، گھریلواور زرعی نادہندگان نے 577 ارب روپے دینے ہیں۔

پشاورسپلائی کمپنی میں مجموعی طور پر 48 ہزار ڈفالٹرز کو 26 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے مختلف محکموں کے ذمے 205 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

آزاد کشمیر کی حکومت کو ساڑھے 89 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

گوجرانوالہ سپلائی کمپنی کے 371774 نادہندگان کو 1ارب 13 کروڑ ادا کرنے ہیں۔

حیدراباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 141410 نادہندگان کے ذمے ساڑھے 26 ارب روپے ہیں۔

قبائلی علاقہ جات میں 48000 نادہندگان کے ذمے39 ارب روپے سے زائد کی مالیت کے نادہندگان ریکارڈ ہوئے۔

نجی شعبے کے مختلف کمپنیوں، صنعتوں اورتقریبا ڈھائی لاکھ صارفین کے ذمے ساڑھے 6 سوارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔

ملتان سپلائی کمپنی میں 8 لاکھ 62 ہزارنادہندگان نے 37 کروڑروپے کے بل ادا کرنے ہیں۔

آئی پی پی ایز 4 ارب روپے کے ڈیفالٹرز ہیں۔

سکھرالیکٹرک سپلائی کمپنی 4 لاکھ 77 ہزار ناہندگان نے 25 کروڑ روپے کی مالیت بل ادا کرنے ہیں۔

دوسری جانب بجلی چوری سے مالی خسارہ نیپراکی مقررہ حد سے کئی گنا زیادہ نکلا۔

صرف 20اضلاع میں ایک سال میں 110ارب کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے ۔

کوئٹہ میں بجلی چوری سے مالی خسارہ 5.25ارب روپے رہا۔نوشکی میں بجلی چوری سے مالی خسارہ24کروڑروپے ریکارڈ کیا گیا۔

بنوں میں بجلی چوری سے مالی خسارہ9ارب روپے رہا۔چارسدہ میں بجلی چوری سے مالی خسارہ8.24ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

مردان میں بجلی چوری سے مالی خسارہ8.17ارب روپے رہا،پشاورمیں بجلی چوری سے مالی خسارہ23.59ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

حیدرآبادمیں بجلی چوری سے مالی خسارہ5.83ارب روپے رہا،سکھرمیں بجلی چوری سے مالی خسارہ3.3ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

لاڑکانہ میں بجلی چوری سے مالی خسارہ3.307ارب روپے رہا،جام شورو میں بجلی چوری سے مالی خسارہ3.3ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

کشمور میں بجلی چوری سے مالی خسارہ3.34ارب روپے رہا۔بدین میں بجلی چوری سے مالی خسارہ0.7ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

قلعہ عبداللہ میں بجلی چوری سے مالی خسارہ86کروڑ روپےرہا،ژوب میں بجلی چوری سے مالی خسارہ81کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا۔

ڈیرہ بگٹی میں بجلی چوری سے مالی خسارہ79کروڑ روپے رہا،لاہورمیں بجلی چوری سے مالی خسارہ13ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

قصورمیں بجلی چوری سے مالی خسارہ11ارب روپےرہا،اٹک میں بجلی چوری سے مالی خسارہ2.2ارب روپےریکارڈ کیا گیا۔

مظفرگڑھ میں بجلی چوری سے مالی خسارہ3.7ارب روپے رہا،ملتان میں بجلی چوری سے مالی خسارہ6.1ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

 

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟