نواز شریف ملک کا نقشہ بدل دیں گےِ، وزیر اعظم پر امید

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کو موقع دیا تو وہ اور پوری ٹیم ملک کا نقشہ بدل دیں گے۔

وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جس کو بھی  عوام آگے لائیں گے ہم تسلیم کریں گے، نواز شریف کو اگرموقع دیا تو وعدہ ہے کہ وہ  پاکستان کو ترقی،خوشحالی کی طرف لےکرجائیں گے۔

گزشتہ دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے  وزیر اعظم  شہباز شریف  کا کہنا تھا کہ 4  سالہ دور میں جو تباہی بربادی ہوئی اس کو سامنے رکھیں، اربوں کے اسکینڈل چار سالوں کے دوران ہوئے، بی آر ٹی،مالم جبہ،چینی اسکینڈل،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ہمارے زمانے میں تو نہیں ہوا، حقائق پر آپ نے فیصلہ کرنا ہے، عوام نے جو فیصلہ دیا اسے قبول کریں گے، معیشت پر جرات مندانہ فیصلے کیے تو معاشی ترقی قدم چومےگی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر  بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپےکی قدر مستحکم ہونے پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی گئیں، ڈالر کےمقابلے میں روپےکی قدر میں استحکام کا ریلیف عوام کو دیا جا رہا ہے،عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کا پروگرام ہمارےلیےحلوہ نہیں چیلنج ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف  کا  مزید کہنا تھا کہ ملک کے خلاف سازشوں کو دفن کردیا گیا، چند دن قبل پاکستان کے خلاف اسرائیل کا بیان آیا تھا، اللہ تعالیٰ نےتمام سازشوں کو نیست و نابود کردیا، ملک کی قسمت کےلیے یکسو ہوجائیں تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟