شدید مخالفت کے باوجود پیکا ایکٹ سینٹ سے بھی منظور کر لیا گیا
کل ہی پی یو ایف جے نے ایکٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی
اسلام آباد (اسامہ قذافی سے) قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی اپوزیشن اور میڈیا تنظیموں کی سخت تنقید کو نظر انداز کرتے ہوئے پیکا ایکٹ کی منظوری دے دی۔
سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال ناصر کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں 16 نکاتی ایجنڈے کے تحت کارروائی ہوئی۔ اجلاس میں الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کا ترمیمی بل (پیکا) منظوری کے لیے پیش کیا گیا، جسے اپوزیشن اور میڈیا تنطیموں کی سخت مخالفت کے باوجود منظور کرلیا گیا۔
قبل ازیں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ پیکا ایکٹ کو منظور کر چکی ہیں۔
علاوہ ازیں ڈیجیٹل نیشنل پاکستان بل 2025ء بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025ء کثرت رائے سے منظور
بعد ازاں سینیٹ میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل منظوری کے لیے پیش کرنے کی تحریک وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔ اپوزیشن نے اس موقع پر ایوان میں احتجاج کیا۔ اور اسی دوران ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025ء سینیٹ نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
پیکا ایکٹ کی صحافتی تنظیموں کی جانب سے شدید مخالفت جاری ہے اور پی یو ایف جے نے ایکٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔https://twincitynews.pk/ali-amin-gandapur-pti-kpk-leadership-changes/