پاک فوج کا گرینڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کی کمر توڑ دی
خیبرپختونخوا میں فورسز کی تین کارروائیاں، 30 خوارج مارے گئے

راولپنڈی (اسامہ قذافی سے)آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر کے علاقے باغ میں خوارج سے جھڑپ ہوئی، خوارج سرغنہ عزیز الرحمان عرف قاری اسماعیل اور خوارج مخلص سمیت 4 ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران ہتھیاروں اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی تین کارروائیوں میں 30 خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران 18 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی نے ضلع کرک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران 8 خوارج مارے گئے۔https://twincitynews.pk/prime-minister-shehbaz-sharif-world-bank-gwadar-economy-palestine/