راولپنڈی ٹریفک پولیس کا گیارہویں محرم الحرام کوچوہڑ چوک سے نکالے جانے والے جلوس کےلئے ٹریفک پلان

راولپنڈی(ٹوئن سٹی نیوز): چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈیوٹی آفیسر ٹریفک ہیڈکواٹر محمد وسیم نے11محرم الحرام کو چوہڑ چوک سے نکلنے والے ماتمی جلوس کے مو قع پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔سی سی ٹی پی ترجمان کے مطابق جلوس کے موقع پر ٹریفک پولیس کے 170سے زائد اہلکارڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
صبح آغاز جلوس سے اختتام جلوس تک چئیرنگ کراس سے پیرودھائی موڑ تک روڈ مکمل طور پر بند رہے گی اورصدر سے پشاور جانے والی ٹریفک کو چئیرنگ کراس سے ویسٹریج روڈکی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا جہاں سے وہ ماربل فیکٹری سے ہوتی ہوئی آئی جے پی روڈ کی طرف جا سکے گی۔
پشاور سے صدر آنے والی ٹریفک براستہ کیرج فیکٹری، گنجمنڈی موڑ، ٹرازنٹ کیمپ مال روڈ سے صدرداخل ہو سکے گی۔
جلوس کے موقع پر چوہڑ چوک سے رینج روڈ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہے گی اور مصریال روڈسے چوہڑ چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو متبادل راستہ رینج روڈ سے منزل مقصود کی طرف بھیجا جائے گااسی طرح حالی روڈ ،چوہڑ چوک سے نجم شہید چوک تک روڈ بند رہے گی اورماربل فیکٹر ی روڈ سے چوہڑ چوک جانے والی ٹریفک کو متبادل راستہ نجم شہید چوک(ٹینکی چوک) سے جانب ویسٹریج روڈ موڑا جائے گا۔
آلہ آباد روڈ، آشیانہ چوک سے پروگر یسو سکول کی طرف ڈائیورشن لگا کر روڈ مکمل طور پر بند رہے گی اور ویسٹریج بازار سے جانب آشیانہ چوک آنے والی ٹریفک کو ماربل فیکٹری روڈ اور ویسٹریج3روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔اس موقع پرچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو ٹریفک سہولیات فراہم کرنے کے لیے متبادل روٹس پرٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تا کہ عام شہریوں کو دوران ڈرائیونگ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
انھو ں نے سرکل انچارجز سمیت تمام سیکٹر انچارجز کو بھی ہدایات جاری کیں کہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک پلان پر مکمل عملد ر آمد کروایا جائے اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟