راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کو حتمی شکل دیدی
راولپنڈی(ٹوئن سٹی نیوز): راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحی صفائی آپریشن کو حتمی شکل دیدی ہے۔منصوبہ کے مطابق تمام ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز شہر کے قبرستانوں میں صفائی کر رہے ہیں، چونا لگا رہے ہیں،جھاڑیوں کو تلف کیا جا رہا ہے،شہر کی مویشی منڈیوں میں ورکرز تعینات کر دیئے گئے، ویسٹ کنٹینرز رکھوا دیئے گئے ہیں،عید الاضحی صفائی آپریشن کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے سینیٹری ورکرز کو نئے یونیفارم فراہم کر دیئے ہیں۔
گزشتہ روز ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تاڑر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سینئر مینیجر آپریشنز محمد حسنین نے عید الاضحیٰ صفائی آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ایم ڈی اویس منظور تارڑ نے آپریشن سٹاف کو ہدایت کی کہ عید صفائی آپریشن پر مکمل عملدرامد کو یقینی بنایا جائے، تمام عملہ عید کی چھٹیوں میں دفاتر اور فیلڈ میں موجود رہے گا،عید صفائی آپریشن کیلئے کو ئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،تمام ورکرز پوری لگن اور محنت کے ساتھ شہر کو آلائشوں سے پاک کرنے کیلئے تیار رہیں،ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم شہر کو صاف اور تعفن سے پاک کرینگے۔
راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحیٰ صفائی آپریشن کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے اڈیالہ روڈ مویشی منڈی میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے آگاہی کیمپ لگا کر منڈی کے بیوپاریوں اور آنیوالے خریداروں کو عید صفائی پلان سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عیدا لاضحی پر آلائشوں کوٹھکانے لگانے میں ہمارے معاون بنیں ،آلائشیں کھلے عام نہ پھینکیں،ویسٹ بیگز میں ڈال کر کوڑا دان تک پہنچائیں یا ہمارے سینیٹری ورکرزکے حوالے کریں۔
ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے سکستھ روڈ پر عید آگاہی کیمپ میں شہریوں میں ویسٹ بیگز تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ صفائی آپریشن میں کامیابی کیلئے ہمیں شہریوں کا تعاون درکار ہے،عید الاضحیٰ کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی کی آگاہی کا کام بھی جاری ہے،شہری عید الاضحیٰ پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور انسداد ڈینگی کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ساتھ دیں،مویشی منڈیوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں،وبائی امراض سے تحفظ کیلئے احتیاطی
تدابیر پر عمل کریں۔
راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدا لاضحی کیلئےصفائی آپریشن کے پہلے مرحلے میں قبرستانوں کو صاف،جھاڑیاں تلف کر دی ہیں ,قبرستان میں چونے،پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا،چونے سے راستوں کی نشاندہی کیلئے لائنیں لگائی جا رہی ہیں. قبروں پر آنیوالے افراد قبرستانوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں pic.twitter.com/1dcLwVMkeP
— RWMC (@rwmc10) July 4, 2022