ریاض سیزن 2024: عالمی ثقافتی میلہ، پاکستانی ثقافت کا خصوصی ہفتہ

ریاض سیزن 2024 کا آغاز 13 اکتوبر سے سعودی عرب کے دارالحکومت میں ہو رہا ہے، جو 30 نومبر تک جاری رہے گا۔ یہ سیزن کثیر الثقافتی تقریبات، موسیقی، فنون لطیفہ، روایتی کھانوں اور مختلف قوموں کی ثقافتی وراثت کے بھرپور مظاہر کے ساتھ دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔

اس سال، ریاض سیزن میں دنیا کے مختلف ممالک کی ثقافتوں کے لیے خصوصی ہفتے مختص کیے گئے ہیں، جن میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، یمن، سوڈان، لیونٹ اور مصر شامل ہیں۔ ہر ملک کے لیے مخصوص ہفتے کے دوران، شائقین کو ان ممالک کے روایتی کھانوں، موسیقی، رقص اور دستکاری کا مزہ چکھنے کا موقع ملے گا۔

پاکستانی ثقافت کا ہفتہ:پاکستان کے لیے خاص ہفتہ 30 اکتوبر سے 2 نومبر تک ہوگا۔ اس دوران پاکستانی گلوکار، موسیقار اور فنکار اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے، جبکہ روایتی ملبوسات، دستکاری اور لذیذ پاکستانی کھانے اس تہوار کی رونق کو چار چاند لگا دیں گے۔

یہ تہوار سعودی عرب کو ایک عالمی ثقافتی مرکز کے طور پر پیش کرے گا، جہاں لوگ مختلف قوموں کی ثقافتوں کو قریب سے دیکھ سکیں گے اور ان کا لطف اٹھا سکیں گے۔ پاکستان کی ثقافت کے رنگ ریاض سیزن میں نمایاں ہوں گے، جو پاکستانیوں اور دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے ایک یادگار موقع بنے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟