چوہدری نذیر احمد جٹ کا سابق گورنر پنجاب و رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہرکے انتقال پر اظہار افسوس

سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد جٹ نے سابق گورنر پنجاب اور رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں چوہدری نذیر جٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والدسینئر سیاست دان میاں اظہر 83سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔میاں اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے حلقہ 129 سے رکن قومی اسمبلی تھے، میاں اظہر لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔فیملی ذرائع کے مطابق میاں محمد اظہر طویل عرصے سے بیمار اور زیر علاج تھے اور لاہور میں ان کا انتقال ہوا ہے۔ان کا شمار پاکستان کے سینئر سیاستدانوں میں ہوتا تھا۔