پاکستانی معروف شاعر علی زریون ،احمد سعید اور ذکاء اللہ محسن نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

علی زریون اور احمد سعید عمرے کے بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی "جشن پاکستان" محفل مشاعرہ میں شرکت کریں گے

پاکستان کے مشہور شاعروں علی زریون اور احمد سعید نے حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کی۔ دونوں شعراء نے مدینہ منورہ میں حاضری دی اور وہاں کی مقدس فضا میں عبادت کی۔

صدر پاک میڈیا فورم، ذکاءاللہ محسن نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ علی زریون اور احمد سعید کے ہمراہ خانہ کعبہ کے سامنے موجود ہیں۔

علی زریون اور احمد سعید عمرے کے بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی "جشن پاکستان” محفل مشاعرہ میں شرکت کریں گے، جہاں وہ اپنے اشعار سے محفل کو سجا کر پاکستان کی ثقافت اور ادب کو اجاگر کریں گے۔

یہ سفر نہ صرف ان کی روحانیت کو جلا بخشے گا بلکہ پاکستان کے ادب کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا ایک اہم موقع بھی ثابت ہوگا۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟