ریاض کرکٹ لیگ کے نئے سیزن کا شاندار افتتاح

ریاض – ریاض کرکٹ لیگ (RCL) کے نئے سیزن کا آغاز ایک پروقار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا جس میں آر سی ایل کمیٹی کے اراکین، تمام رجسٹرڈ ٹیمیں اور ان کے کھلاڑی صف بستہ ہو کر شریک ہوئے۔ اس موقع پر اتحاد اور کھیل کے جذبے کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض کرکٹ لیگ کے صدر حنیف بابر، سی او او رئیس اور دیگر کمیٹی ممبران نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پروفیشنل انداز میں کھیل پیش کریں، کرکٹ کے اصل اصولوں کو اپنائیں اور اس سیزن کو کھیل کی اعلیٰ اقدار کا معیار بنائیں۔

رہنماؤں نے تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آر سی ایل کا مقصد ریاض میں کرکٹ کے فروغ اور کمیونٹی کو کھیل کے ذریعے جوڑنا ہے۔

افتتاحی تقریب نے اس نئے سیزن کو ایک پرجوش اور سنسنی خیز مقابلے کے آغاز کی نوید دے دی۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button