تحریک انصاف کا مطالبہ پورا ہونے تک ملک گیر احتجاج کا اعلان
اسلام آباد: (ٹوئن سٹی نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کا مطالبہ پورا ہونے تک ملک گیر احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا،”آج نماز جمعہ کے بعد پورے ملک میں احتجاج ہوگا، جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔”
آج نماز جمعہ کے بعد تمام ملک میں احتجاج ہو گا. جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 4, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد اسد عمر نے اپنے بیان میں تین افراد پر الزام لگایا۔