شاہ محمود قریشی کو نظر بند کر دیا گیا

 راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کو نظر بند کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نظر بندی کا آرڈر جاری کیا، ڈی سی نے 15 روزہ نظر بندی احکامات جاری کیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی 9مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اور انکی رہائی سے امن وامان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے۔

ایس ایچ او صدر بیرونی کی رپورٹ پر سی پی او نے 45 روزہ نظر بندی کی تجویز دی اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ سے اتفاق کیا۔

شاہ محمود قریشی کو اپیل کا حق دیتے ہوئے 15روز کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟