نامور شخصیت پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل
پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری آصف گجر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
(محمد عمر،نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری نے پی ٹی آئی آزاد جموں کشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری آصف گجر کے پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہا کہ ملک بھر سے سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ضلع سے قد آور شخصیات پارٹی میں شامل ہونے کی خواہشمند ہیں، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں خوشخبریاں ملیں گی۔