پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کا ڈی جی و ڈپٹی ڈی جی کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان
اسلام آباد (نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز) تعلیم دوست حلقےمیرٹ کے خلاف حکومتی دباؤ کا مقابلہ کرنے پر ڈی جی و ڈپٹی ڈی جی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وفاقی وزارتِ تعلیم کی جانب سے اچانک وفاقی نظامت تعلیمات کی انتطامیہ کے خلاف سفارشات خود حکومت پر چارج شیٹ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے مرکزی قائدین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اکرام علی ملک اور ڈاکٹر علی احمد کھرل کی وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں لہذا ذاتی پسند نا پسند کے فیصلوں پر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے نظام کو ہرگز تباہی کیطرف نہ لے جایا جائے۔ پی ایس این کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد افضل بابر ، جنرل سیکرٹری مقبول حسین ڈار،نائب صدر حاجی عبدالندیم مغل اور چیئرمین اسلام آباد بورڈ آف ایجوکیشن چوہدری محمد ارشد نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے شعبہ تعلیم کو مزید نئے تجربات سے بچایا جائے نیز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی حلقوں میں پائی جانے والی ابہامی و پریشان کن کیفیت کا بھی نوٹس لیا جائے ۔