چار ماہ تک اہم پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد: (اسامہ قذافی، نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز) چار ماہ تک پابندی عائد

اماراتی حکام نے چار ماہ کیلئے چاول کی برآمد اور دوبارہ برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے جس میں بھارتی چاول بھی شامل ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای نے کہا کہ یہ پابندی چاولوں کی تمام اقسام بشمول بران چاول، مکمل یا جزوی پسے ہوئے چاول اور ٹوٹا چاول پر عائد کی گئی ہے،برآمد اور دوبارہ برآمد کی خواہش مند کمپنیوں کو ملک سے باہر برآمد کا اجازت نامہ حاصل کرنے کیلئے وزارتِ معاشیات کو ایک درخواست جمع کروانا ہوگی،بھارت میں تاخیر سے ہونے والی لیکن شدید بارشوں نے فصلوں کو اچھا خاصا نقصان پہنچایا اور اس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد گذشتہ ہفتے بھارتی حکومت نے سفید غیر باسمتی اور ٹوٹا چاول کی برآمدات روکنے کا فیصلہ کیا تھا، اسی فیصلے کے بعد یو اے ای نے یہ پابندی عائد کی ہے۔

یو اے ای کے مقامی فراہم کنندگان (سپلائرز)اور سپر مارکیٹوں کو عارضی ہی سہی لیکن قیمتوں میں اضافے کی توقع تھی،دنیا بھر میں چاول کی برآمدات میں 40 فیصد حصہ بھارت کا ہے جس نے جمعے کو یہ بھی فیصلہ کیا کہ تیل کے بغیر والی چاول چوکر کی برآمدات کو 30 نومبر تک کیلئے محدود کر دیا جائے

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟