ملکی معیشت تباہ کرنے والے "پانچ کے سازشی ٹولے” کو عبرت ناک سزا د ی جائے ، نواز شریف

اسلام آباد (حذیفہ عباسی): پاکستان مسلم لیگ( نواز (پی ایم ایل( این )کے رہنما محمد نواز شریف نے ملک کو "معاشی دلدل” میں دھکیلنے پر ” پانچ کے سازشی ٹولے ” کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔لندن میں جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ پانچ کے سازشی ٹولے” کو سزا سے نہیں بچنا چاہیے کیونکہ اس ٹولے کو بچانا بدقسمتی ہوگی، جو ان کے بقول ملک کی موجودہ معاشی مشکلات کا ذمہ دار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ان لوگوں کی وجہ سے سنگین بحران کا سامنا ہے اور انہیں اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتنا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی ناگفتہ بہ حالت کا ذمہ دار پانچ کا سازشی ٹو لہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے چار سالہ دور حکومت کا موازنہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے چار سالہ ( بدترین) دور حکومت سے کیا جائے۔

لوگوں کو خود 2018 کے دوران ضروری اشیا جیسے آٹا، چینی، خوردنی تیل اور دیگر کی قیمتوں اور عمران کے دور میں ان اشیائے خوردنی کی قیمتوں کا موازنہ کرنا چاہیے۔

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کی آڈیو لیک ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) کے رہنما کی مبینہ آڈیو لیکس سنگین اور شدید نوعیت کامسئلہ ہے۔آڈیو لیک کیس کو سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی ) کو بھیجا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس تمام معاملے کی مکمل جانچ کرنے کا مطالبہ کیا ۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟