طلال چوہدری کو 2 اگست 2018 کو توہین عدالت کے مقدمے میں 5 سال نا اہلی کی سزا سنائی گئی تھی
اسلام آباد (اسامہ قذافی، نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز) مسلم لیگ (ن) کے اہم ترین اور سینیئر رہنما طلال چوہدری کی 5 سالہ نااہلی کی سزا آج ختم ہو گئی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ طلال چوہدری نے نوازشریف اور جماعت سے نظریاتی وابستگی پر 5 سالہ نا اہلی کی سزا بھگتی۔ بہادر ، بے گناہ اور پرعزم بھائی طلال چوہدری کو مبارک ہو۔ ان کی 5 سالہ نااہلی کی سزا آج ختم ہو گئی۔
یاد رہے کہ طلال چوہدری کو 2 اگست 2018 کو توہین عدالت کے مقدمے میں 5 سال نا اہلی کی سزا سنائی گئی تھی