نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی 5 روزہ سرکاری دورے پر چین چلے گئے

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی 5 روزہ سرکاری دورے پرچین روانہ ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قائمقام چینی قونصل جنرل نے محسن نقوی کو لاہور ایئر پورٹ سے رخصت کیا، صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، سید اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ بھی نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ہیں۔

دورے کے دوران نگران وزیراعلیٰ پنجاب چین میں بزنس کمیونٹی، سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ حکام اور صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے۔

روانگی سے قبل نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین کا دورہ پنجاب کے عوام کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا موقع دے گا، چین نے ہمیشہ مخلص دوست کی طرح ساتھ نبھایا ہے۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے دورہ چین کے نتیجہ خیز اور پائیدار نتائج سامنے آئیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟