منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 18 اجتماعی شادیوں کا اہتمام

اجتماعی شادیوں میں شریک جوڑے کو پانچ پانچ لاکھ کا جہیز دیا گیا

اسلام آباد (اسامہ قذافی سے) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اٹھارہ نادار خواتین کی باعزت رخصتی کردی گئی، تقریب میں اہم سیاسی،سماجی شخصیات سمیت دولہے اور دلہنوں کے خاندان کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، ہر جوڑے کو پانچ پانچ لاکھ کا جہیز دیا گیا جس میں فرنیچر، برتن، بستر، کپڑے، جیولری، پنکھے، میٹرس، سمارٹ ٹی وی اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔

تفصیلات کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی، گوجر خان اور اسلام آبادکے زیر اہتمام 18غریب گھرانوں کی بچیوں کی شادیوں کی پروقار تقریب ایکسپریس وے پر واقع ایک مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی، شادی ہال اور گرد ونواح کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، باراتیوں کاپر تپاک استقبال کیاگیا،منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوانوں نے دولہوں جبکہ منہاج ویمن لیگ کی عہدیداروں نے دلہنوں پر گل پاشی کی،ہر جوڑے کو پانچ پانچ لاکھ کا جہیز دیا گیا جس میں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء شامل تھیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ ہمارے معاشرے میں بیٹی کی شادی جو کہ ایک مقدس فریضہ ہے،بڑھتی غربت کے باعث والدین کیلئے بوجھ بن چکی ہے، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی تنظیمات سالہا سال سے پاکستان کے مختلف شہروں لاہور،راولپنڈی،اسلام آباد،گوجر خان ،واہ کینٹ، گجرات، وادی سون، سکیسر، ناروال، خانیوال، شیخو پورہ، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت بہت سے دیگر شہروں میں بھی اجتماعی شادیوں کا انعقاد کر رہی ہیں، ان کا تقریبات کا مقصد ان نادار بچیوں کی مدد کرنا ہے جن کے والدین جہیز کا انتظام نہیں کر سکتے، اب تک ہزاروں گھر بسا چکے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ کسی والد کو بیٹی بوجھ نہ لگے، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے علاوہ ترکی،شام،برما اور افریقہ کے پسماندہ ممالک تک مصروف عمل ہے،انہوں نے انتہائی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر راولپنڈی، گجر خان اور اسلام آباد کے عہدیداروں اور 22 انتظامی کمیٹیوں کو خراج تحسین پیش کیاhttps://twincitynews.pk/ramadan-package-registration-punjab/

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟