"سعودی نیشنل آرکسٹرا” کنسرٹ ریاض میں سجا موسیقی کا جشن
Marvels of Saudi Orchestra Concludes Sixth Tour in Riyadh
سعودی عرب میں پہلی بار تین دن مارولز آف سعودی آرکسٹرا کنسرٹ جاری رہا.جس میں سعودی نیشنل آرکسٹرا اور کوئر کے 95 فنکاروں نے شرکت کی۔ کنسرٹ میں روایتی سعودی گیت پیش کئے گے -جس کو سامعین نے بہت پسند کیا اور تالیوں کی گونج سےہال گونج اٹھا.
سعودی دارالحکومت ریاض میں.وزیر ثقافت اور میوزک اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ہز ہائینس شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی سرپرستی میں، میوزک اتھارٹی نے کنگ فہد کلچرل سینٹر میں اپنے چھٹے دورے میں "سعودی نیشنل آرکسٹرا” کنسرٹ کا اختتام کیا۔ جو ریاض میں تین دن تک جاری رہا، جس میں سعودی نیشنل آرکسٹرا اور کوئر کے 95 فنکاروں نے شرکت کی، 7 پرفارمنگ آرٹس گروپس کے علاوہ متعدد عہدیداروں، تاجروں، میڈیا کے ماہرین اور فنکاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی.
کنسرٹ میں فنکاروں اور فارمنگ آرٹس گروپس نے اپنے پرفارمنسز سے سامعین کے دل جیت لیے اور ہال میں بیٹھے سامعین جھوم اٹھے اور تالیوں سے ہال گونج اٹھا .سامعین نے موسیقاروں اور فنکاروں کے درمیان زبردست ہم آہنگی کی تعریف کی.
اس موقع پر سعودی میوزک کمیشن کے سی ای او مسٹر پال کا کہنا تھا. کنسرٹ "ونڈرز آف دی سعودی آرکسٹرا” سعودی نیشنل آرکسٹرا اور کوئر کے عالمی دوروں کے سلسلے کا چھٹا اسٹاپ ہے، جس میں سعودی نیشنل آرکسٹرا اور کوئر کے ذریعے شروع کیے گئے شاندار عالمی سفر کو بڑھایا گیا ہے۔ ان کی دھنوں نے سعودی ورثے کی روایت کو پیرس سے شروع کرتے ہوئے .میکسیکو ، نیویارک .لندن اور بین الاقوامی دوروں کا اختتام نومبر میں ٹوکیو اوپیرا سٹی میں کیا.میوزک اتھارٹی کا مقصد مملکت میں موسیقی کے منظر کو مزید تقویت پہنچانا تھا
پاکستان کے حوالے سے سوال کیے گئے سوال کےبارے میں مسٹر پال کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستان کی پاپولیشن بہت زیادہ ہے اور یہ ان کا دوسرا گھر ہے-پاکستان کے موسیقار اور گلوکار بہت اچھے ہیں اور ہماری یہی کوشش ہے کہ اگلے بین الاقوامی دورے میں پاکستان کا نام شامل کیا جائے اور ان کے ساتھ گلیبوریٹ کیا جائے