یونان کشتی حادثہ: وزیراعظم نے انکوائری کی ہدایت کردی،کل ملک میں یوم سوگ کا اعلان

وزیراعظم شہباز  شریف نے یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی اُلٹنے کے واقعے کی انکوائری کی ہدایت کردی ہے،  واقعے کی تحقیقات کے لیے4 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کےخلاف گھیراتنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئےگھناؤنے جرم میں ملوث ایجنٹس کے خلاف فوری کریک ڈاؤن اور سزا دینےکی بھی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ڈی آئی جی عالم شنواری کو  واقعےمیں جاں بحق افراد اور زخمیوں کی معلومات اور سہولت کے لیے فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔

چیف سیکٹری آزاد جموں و کشمیر نے بھی پاکستانی سفارتخانے اور یونانی حکام سے رابطے اور جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی معلومات کے لیے فوکل پرسن تعینات کیا ہے۔

وزیر اعظم  شہباز  شریف نے یونان کے قریب  بحیرہ روم  میں کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانیوں کے  جاں بحق ہونے  پر گہرے دکھ  اور  رنج کا اظہار کیا ہے  اور کہا ہے کہ  مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعظم نے یونان میں پاکستانی سفارتخانے کو واقعے میں ریسکیو کیے جانے والے 12 پاکستانیوں کی دیکھ بھال کی ہدایت بھی کی ہے۔

واقعے پرکل 19 جون کو یوم سوگ کا اعلان

علاوہ ازیں وزیراعظم  نے واقعے پرکل 19 جون کو یوم سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق  یوم سوگ کے موقع پر کل قومی پرچم سرنگوں رہےگا،  جاں بحق افراد کے لیےخصوصی دعا کی جائےگی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کے لیے4 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی بنا دی ہے، نیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل احسان صادق کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیےگئے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری افریقی امور جاوید احمد عمرانی ، آزادجموں وکشمیر پونچھ ریجن کے ڈی آئی جی سردار ظہیر احمد اور  وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری ایف آئی اے فیصل نصیر بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی یونان میں کشتی ڈوبنے کے تمام حقائق جمع کرےگی، انسانی اسمگلنگ کے ہر پہلو کی تحقیق ہوگی اور ذمہ داروں کا تعین کیاجائےگا۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟