اڑھائی سال سے قومی ٹیم سے دور اہم کھلاڑی کی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان
سلیکٹرز نے ان فارم کھلاڑی کی شمولیت پر مشاورت شروع کر دی
اسلام آباد (اسامہ قذافی سے) اڑھائی سال سے قومی ٹیم سے دور اہم کھلاڑی کی چیپمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے سہ فریقی سیریز میں کم بیک کر سکتے ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں چار ہفتے کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ پاکستان ٹیم نے اب تک حتمی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اب اطلاعات ہیں کہ قومی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں ایک ایسا اہم کھلاڑی شامل ہو سکتا ہے جو لگ بھگ ڈھائی سال سے قومی ٹیم سے دور ہے۔
یہ کھلاڑی نوجوان آل راؤنڈر خوشدل خان ہیں، جن کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں جاری شاندار پرفارمنس سے سلیکشن کمیتی متاثر ہوئی ہے اور انہیں میگا ایونٹ سے قبل سہ ملکی سیریز میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ خوشدل شاہ بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں رنز بھی بنا رہے ہیں اور وکٹیں بھی اڑا رہے ہیں۔ آل راؤنڈر لیگ میں اب تک 8 میچز کھیل کر 91.33 کی شاندار اوسط اور
197.12 ،کے متاثر کن اسٹرائیک ریٹ سے 274 رنز بنا کر ٹاپ ٹین بیٹر میں شامل ہیں جب کہ 11 وکٹیں لے کر ٹاپ فائیو بولرز میں بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی حالیہ آل راؤنڈ پرفارمنس کے باعث خوش دل شاہ چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں جگہ بنانے کی ریس میں بھی شامل ہو گئے ہیں اور وہ سہ فریقی سیریز سے قومی ٹیم میں کم بیک کر سکتے ہیں۔https://twincitynews.pk/find-out-the-big-change-in-pakistans-cricket-team/