وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری بروز پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے 5 فروری صبح 10بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔