کشمیر کانفرنس سے حافظ نعیم الرحمن، الطاف بھٹ ودیگر کا خطاب

شکست خوردہ ہندوستان کے پنجہ استبداد سے کشمیربازورشمشیر آزاد کرانے کے لیے حکمت عملی بنانا ہوگی

(پریس ریلیز)جماعت اسلامی پاکستا ن کے امیر انجینئر حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ شکست خوردہ ہندوستان کے پنجہ استبداد سے کشمیر بازور شمشیر آزاد کرانے کے لیے حکمت عملی بنانا ہوگی،پاک فوج نے ہندوستان کے غرور اور تکبر کو خاک میں ملادیا،ہندوستان جب تک پاکستان پر حملہ کررہاہے تھاامریکی صدر ٹرمپ خاموش تھا پاک فوج نے ہندوستان کی پٹائی شروع کی تو ٹرمپ متحرک ہوگئے،امریکہ کی سرپرستی میں ہندوستان اور اسرائیل دنیا میں بدترین ریاستی دہشت گردی اور مسلمانوں کی نسل کشی کررہے ہیں،کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیاجائے،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی پونچھ کے زیرا ہتمام استقبالیہ تقریب میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان ڈاکٹر محمدمشتاق خان،سابق امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی،حریت رہنما الطاف بھٹ،نائب امیر جماعت اسلامی سردار زاہد رفیق،سردار سجاد،سردار انور،عدنان رزق،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیااس موقع پرخطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم لرحما ن نے کہاکہ پاکستا ن کسی جغرافیے کانام نہیں بلکہ ایک نظریے کانام ہے،ہندوستان نے بنگلہ دیشن میں ناجائز مداخلت کی تھی اور اب بنگالیوں کو سمجھ آئی ہے کہ ہندوستان نے ان کے چند مہروں کو استعمال کیاہے آج وہ مہرے منہ دیکھانے کے قابل نہیں ہیں اور بنگلہ دیشن کے عوام پاکستان کے ساتھ ہیں موجودہ معاملات میں بھی پاکستان کاساتھ دیاہے پاکستان چین اور بنگلہ دیشن کو مل کر دفاعی حکمت عملی بنانا چاہیے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان کو غلط فہمی تھی کہ پاکستان کمزور ہے یہاں کی معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں یہاں کا نوجوان مایوس ہے اس لیے اس نے حملہ کیا مگر پاکستانی قوم نے یک جان ہونے کاثبوت دیاجماعت اسلامی نے سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر پوری قوم کو پاک فوج کی پشت پر لایا جنگیں فوجیں نے قومیں جیتیں ہیں اس لیے جماعت اسلامی نے پوری قوم کو ایک کیا،پاکستان کوپر کوئی بھی میلی آنکھ سے دیکھے گا پوری قوم مقابلہ کرے گی،پوری قوم پاک فو ج کے ساتھ ہے انھوں نے کہاکہ میں نے لائن آف کنڑول پر لوگوں کے حوصلے دیکھ کر حیران رہ گیا،ہندوستانی جارحیت کاکشمیری پوری قوت سے مقابلہ کررہے ہیں،اس سے مجھے بھی حوصلہ ملاہے،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کو بھی مایوس کیاجارہاہے مگر اب پوری کشمیر قوم ہی نہیں بلکہ پورا عالم اسلام پاکستان کی کامیابی کواپنی کامیا بی خیال کررہاہے۔انھوں نے کہاکہ میں کشمیری نوجوانوں کو کہتاہوں کے پاکستا ن اور جماعت اسلامی آپ کے ساتھ ہیں اہم ایک لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی ٹیکنالوجی کی فری تعلیم دیں گے،نوجوانوں کے مسائل حل کریں گے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم ا لرحمان کا شکرگزار ہوں کہ انھوں نے ہندوستانی جارحیت کا شکار ہونے والوں کا پتہ کرنے کے لیے ہمارے پاس آئے لائن آف کنڑول کادورہ کیا وہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے واحد سربراہ ہیں جنھوں نے کشمیرآئے اور ہمارے لوگوں کی حوصلہ آفرائی کی،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اوآئی سی کا سربراہی اجلاس آباد میں ملائے اور کشمیرفلسطین کے مسائل ے حل کے حوالے لائحہ عمل طے کرے،پاکستان اس وقت خوشی قسمتی سے سلامتی کونسل کا غیر مستقل ممبر ہو نے کا فائدہ اٹھا اور مسئلہ کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں لاکر حل کے لیے اقدامات کرے،انھوں نے کہاکہ مودی کو نہ صرف عسکری محاذپر شکست ہوئے ہے بلکہ مودی نے جو مغالطے پیدا کیے ہوئے تھے وہ بھی ناکام ہوچکے ہیں پاکستان ایک نئی طاقت بن کر سامنے آیاہے ثابت ہوا کہ پاکستان جو بجٹ کا بڑا حصہ دفاع پر لگاتاتھا وہ درست ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیرکو آزاد ہونے کوئی روک نہیں سکتا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سا بق امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ اہمارے آسلاف نے جہاد سے یہ خطہ آزاد کرایا ہے،کشمیری پہلے آزادی کے لیے پرعزم تھے اور آج بھی پرعزم ہیں،د و کروڑص کشمیر ی کسی کو کشمیریوں کے مقد لہوسے بے وفائی نہیں کرنے دیں گے ہمارے اسلاف جن میں سردار ابراہیم شامل ہیں پاکستان بنے سے پہلے خود کو پاکستانی قراردیاتھا قرارداد الحاق پاکستان سردار ابراہیم کے گھر میں منظور ہوئی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما الطاف بٹ نے کہاکہ میں حریت کانفرنس اہل کشمیرکی طرف سے پاکستان اورپاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ ہندوستان کو عبرت ناک شکست دی ہے،ہندوستان نے پہلگام واقعے کو بنیادبنا کر پاکستان پر حملہ کیا تاکہ پاکستا ن کو کشمیریوں کی پشت سے ہٹایا گیا مگر اس ہندوستان ناکام ہوا ہے،اس موقع پر میں حکومت پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف کو پیغام دیتاہوں کہ وہ مذاکرات صرف کشمیرپر کریں اگر کشمیرپر بات جیت نہ ہوتو اس ان مذاکرات کاکوئی فائدہ نہیں ہے ہندوستان سے کشمیر پر بامقصد مذاکرات کیے جائیں،اس موقع پر تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اسلام آباد کی مضبوطی سے مشروط ہے،اسلام آباد مضبوط ہوگا تو کشمیرآزادہوگا،دنیا طاقت کی زبان سمجھتی ہے غزہ والوں کے ساتھ کوئی نہیں ہے پاکستان کشمیریوں کے لیے بڑی طاقت ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ کشمیریوں کی پشت پر ایٹمی پاکستان ہے

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟