کراچی میں سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر کمشنرکراچی نے شہر بھر سے بل بورڈ، سائن بورڈ سمیت اشتہاری مواد ہٹانےکا حکم دے دیا۔

کراچی میں سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر  کمشنرکراچی  نے شہر  بھر  سے بل بورڈ،  سائن بورڈ  سمیت اشتہاری مواد ہٹانےکا حکم دے دیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا تھا کہ  طوفان بائپر جوائےکے زیر اثر کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،  طوفان بائپر جوائے کراچی کے جنوب سے 770 کلومیٹر دور ہے، جب کہ ٹھٹہ کے جنوب سے 750 کلومیٹر دورہے، طوفان اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 860 کلومیٹرکےفاصلے پرہے۔

اس حوالے سے کمشنرکراچی نے شہر بھر سے بل بورڈ، سائن بورڈ سمیت اشتہاری مواد ہٹانےکا حکم دے دیا ہے۔

کمشنرکراچی کا کہنا ہے کہ انسانی جانیں محفوظ بنانے کیلئے کمزور درختوں کی کٹائی چھٹائی کی جائے، حکم نامے پر عمل درآمد کیلئے کے ایم سی، کنٹونمنٹ بورڈز   اور میونسپل کمشنرز کو خط لکھ دیاہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ فیصلے پر  عمل درآمد کیلئے تمام اضلاع کےڈپٹی کمشنرکوبھی پابندکیاگیاہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟