ایس ایم لومیئر کے زیر اہتمام خواتین کے اعزاز میں ویمن ایمپاورمنٹ نجی ایونٹ کا انعقاد

جدہ (خصوصی نمائندہ) — ایس ایم لومیئر کی بانی و سی ای او شگفتہ مناف کی قیادت میں خوشحال ریسٹورنٹ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک پُروقار "ویمن ایمپاورمنٹ ایونٹ” کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں باصلاحیت خواتین کو نہ صرف اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری ہنر کو پیش کرنے کا موقع ملا بلکہ اُن کی کامیابیوں کو سراہا گیا۔ تقریب کی میزبانی آمنہ نے کی، جبکہ اپنی کامیابی کی داستان سنانے والوں میں اسماء نورین، اسماء ابراہیم، فاطمہ مسعود، سیمیاء محمد، نفیلہ، عبیر مروت، آفرین، ماہرہ انیس اور نصرت جبین شامل تھیں۔ فاطمہ مسعود کے ملبوسات کا فیشن واک بھی تقریب کا نمایاں پہلو رہا، جسے ماڈلز فوزیہ، بشریٰ، عطیفہ، فرح اور سمبلہ نے پیش کیا۔ اسٹیج کی دلکش تزئین و آرائش سمیرہ زاہد نے انجام دی۔ یہ تقریب خواتین کی حوصلہ افزائی، مقامی ٹیلنٹ کو اُجاگر کرنے اور مثبت نیٹ ورکنگ کے فروغ کی ایک عمدہ مثال بنی۔