سانحہ 9 مئی، پاک فوج نے اپنے خود احتسابی کے عمل کو مکمل کر لیا
یفٹننٹ جنرل کے عہدے کے افسر سمیت 3 افسروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا،3 میجر جنرل سمیت 15 افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا چکی ہے،سانحہ 9 مئی کو پاکستان کی تاریخ میں نہ بھلایا جائے گا اور نہ ہی ملوث عناصر، منصوبہ سازوں، سہولتکاروں کو معاف کیا جا سکتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کی پریس کانفرنس
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے اپنے خود احتسابی کے عمل کو مکمل کر لیا۔لیفٹننٹ جنرل کے عہدے کے افسر سمیت 3 افسروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔سانحہ 9 مئی کو پاکستان کی تاریخ میں نہ بھلایا جائے گا اور نہ ہی ملوث عناصر، منصوبہ سازوں، سہولتکاروں کو معاف کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے راولپنڈی میں انتہائی اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کا سانحہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ 9مئی کا سانحہ افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔سانحہ 9 مئی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سانحہ 9مئی سے متعلق چند حقائق سے آگاہ کرنا ہے۔
پاک فوج میں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی کئی ماہ سے چل رہی تھی۔تحقیقات سے ثابت ہوا کہ 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی چند ماہ سے جاری تھی۔ تحقیقات سے بہت سے شواہ مل چکے اور مسلسل مل رہے ہیں۔ جو کام دشمن 75 سال سے نہ کر سکا وہ مٹھی بھر کر سہولتکاروں نے کر دکھایا۔ شر انگیز بیانیے سے لوگوں کی ذہن سازی کی گئی، جھوٹ اور شر انگیزی پر مبنی بیانیہ پھیلایا گیا۔
سیاسی مقاصد کے لیے جھوٹا بیانیہ بنایا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ افواج پاکستان آئے روز عظیم شہدا کے جنازوں کو کندھا دے رہی ہے۔شہدا کے ورثا سوال کر رہے ہیں کہ کب ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ شہدا کے خاندان سوال کر رہے ہیں کہ کیا ہمارے بچوں نے قربانیاں اس لیے دی تھیں۔شہدا کے ورثا آرمی چیف سے سال کر رہے ہیں۔
کیا مذموم مقاصد کے لیے شہدا کی قربانیوں کو سیاسی بھینٹ چڑھا دیں گے۔ملک دشمنوں نے عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی۔ معصوم پاکستانی عوام بالخصوص نوجوانوں کو انقلاب کا جھوٹا نعرہ لگا کر بغاوت پر اکسایا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج نے اپنے خود احتسابی کے عمل کو مکمل کر لیا۔لیفٹننٹ جنرل کے عہدے کے افسر سمیت 3 افسروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔سانحہ 9 مئی کو پاکستان کی تاریخ میں نہ بھلایا جائے گا اور نہ ہی ملوث عناصر، منصوبہ سازوں، سہولتکاروں کو معاف کیا جا سکتا ہے۔3 میجر جنرل سمیت 15 افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا چکی ہے۔