اسلام آباد میں قائم مویشی منڈیوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
جانوروں کی خوبصورتی سے سب متاثر مگر مہنگے داموں نے سب کو پریشان کر دیا
اسلام آباد (اسامہ قذافی، نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز) عید قرباں قریب آتے ہی ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مویشی منڈیاں سج گئی۔ جانوروں کے ناز نخروں سے تو سب متاثر ہیں مگر آسمان کو چھوتی قیمتوں نے گاہگ اور بیوپاری دونوں کو پریشان کر رکھا ہے
اس موقع پر اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر پانچ مویشی منڈیان قائم کی گئی ہیں۔ یہ منڈیان آئی پندرہ، سنگجانی مارگلہ ایونیو، ضیا مسجد، سلطانہ فاؤنڈیشن لہتراڑ روڈ اور جھگی سٹاب بہارہ کہو میں قائم کی گئیں ہیں
خوبصورت جانور، موٹے تازے بکرے اور بیل گاہگوں کو متاثر ضرور کر رہے ہیں مگر ان کی بے تحاشہ قیمتیں انکے جذبہ خریداری کو ماند کر دیتی ہیں