الیکشن کمیشن؛ استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست خارج

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے نام سے متعلق درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا معاملہ زیر التوا ہے، الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 206,209 اور 210 کے تحت سیاسی جماعت کو رجسٹرڈ کیا جاتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ استحکام پاکستان پارٹی اور استحکام پاکستان تحریک کے ناموں میں واضح فرق ہے، استحکام پاکستان پارٹی کے نام کے خلاف درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل تاحال مکمل نہیں ہوا، ان کی رجسٹریشن کے بعد انتخابی نشان الاٹ کیا جائے گا۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟