یوم اقبال پر قرشی یونیورسٹی لاہور میں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی تقریری مقابلے کا انعقاد
ورچوئل یونیورسٹی کے اسامہ قذافی کی مقابلے میں پہلی پوزیشن
قرشی یونیورسٹی لاہور میں علامہ اقبال کے یوم ولادت کے پیش نظر انٹر یونیورسٹی تقریری مقابلے کا انعقاد، لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر کی نامور یونیورسٹیز کے طلبا نے شرکت کی۔ ابتدائی تقریب کے بعد طلبا نے اقبال کا کلام مختلف آوازوں میں پیش کیا۔ قرشی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے شرکت کرنے والے اساتذہ و طلباء کا شکریہ ادا کیا۔
تقریری مقابلے میں اقبال کے تصور عشق، علم اور حسن جیسے موضوعات پر طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کلام اقبال کے ساتھ ساتھ دلائل کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا۔
تقریب کے آخر میں نتائج کا اعلان کیا گیا اور اختتامی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ قرشی یونیورسٹی کے طلبا نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پنجاب یونیورسٹی لاہور کے طلبا نے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ورچوئل یونیورسٹی کے طالب علم اسامہ قذافی نے انٹر یونیورسٹی تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔