میٹا نے انسٹاگرام صارفین کے لیے پیسے کمانے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا۔
(محمد عمر،نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز) کمپنی کی جانب سے متعدد ممالک میں انسٹاگرام سبسکرپشنز نامی پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس پروگرام کا اعلان میٹا نے جنوری 2022 میں کیا تھا اور امریکا میں اس کی آزمائش شروع کی گئی تھی۔
انسٹاگرام سبسکرپشنز کے ذریعے کریٹیرز اپنے فالوورز کو مخصوص پوسٹس، لائیو ویڈیوز، اسٹوریز، ریلز، ہائی لائٹس اور دیگر تک پیسوں کے عوض رسائی فراہم کرسکیں گے۔
سبسکرائبرز کو ایک اسپیشل بیج بھی دیا جائے گا تاکہ کمنٹس سیکشن میں وہ دیگر سے الگ نظر آئیں۔اس پروگرام کا حصہ بننے کے لیے صارفین کو چند شرائط پوری کرنا ہوں گی۔
صارف کی کم از کم عمر 18 سال جبکہ فالوورز کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہونا ضروری ہوگی۔پروگرام کے لیے اہل قرار پانے والے صارفین اپنے خصوصی مواد تک رسائی کے لیے ماہانہ فیس طے کر سکیں گے۔