ریاض میں انفلوسرز اینڈ بزنس پرسنز میٹ اپ کا کامیاب انعقاد
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کےکے پروڈکشن , ریاض بیٹس اور راج کمپنی کے زیر اہتمام "انفلوسرز اینڈ بزنس پرسنز میٹ اپ” کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس ایونٹ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیات، سوشل میڈیا انفلونسرز، صحافیوں اور پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔
ایونٹ کے آرگنائزر خرم خان نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب میں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت کا ویژن 2030 ملک میں انوسٹمنٹ کے شاندار مواقع فراہم کر رہا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے لیے کاروباری ماحول بہت سازگار ہو گیا ہے۔
راج کمپنی کے سی ای او تیمور خان نے کہا کے ایسے اقدام ہونے چاہے یہ کاروباری حلقوں کے لیے اچھا اقدام ہے۔
مہمان خصوصی سارا خان نے خصوصی دمام شہر سے شرکت کی اور ریاض کی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا ۔ سارا خان کا کہنا تھا کے ایسے پروگرام پاکستان کی ہر برادری کے لیے خاص کر پختون کلچرل ایونٹ ہونے چاہے۔
اس میٹ اپ میں سوشل میڈیا انفلونسرز نے بھی بھرپور شرکت کی اور ایونٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ مقامی گلوکاروں اور فنکاروں کی پرفارمنس نے تقریب میں سما باندھ دیا اور شرکاء کو محظوظ کیا۔
ریاض بیٹس کے آرگنائزر خاور عطا، خرم خان، دمام سے آئے سوشل میڈیا انفلونسرز سارہ خان راج ایڈورٹائزمنٹس کے تیمور خان نے خصوصی شرکت کی
تقریب کے اختتام پر کاروباری شخصیات اور سوشل میڈیا انفلونسرز کو ان کی شاندار کارکردگی پر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ اس ایونٹ نے نہ صرف کاروبار کی دنیا کے لئے نئے مواقع پیدا کیے بلکہ سوشل میڈیا پر اثر رکھنے والے افراد کو بھی ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جہاں وہ اپنے خیالات اور تجربات کا تبادلہ کر سکے۔
ایونٹ کا یہ کامیاب انعقاد سعودی عرب میں کاروبار اور سوشل میڈیا کے اہم کردار کو مزید مستحکم کرنے کا سبب بنے گا