عمران خان کی ممکنہ نااہلی کا خطرہ، بابر اعوان نے تحریک انصاف کے کارکنان کو بڑی خوشخبری سنا دی

عمران خان کیخلاف جتنے کیسز چل رہے ہیں، ان کے نااہل ہونے کے کوئی چانسز نہیں۔ بابراعوان

اسلام آباد (اُسامہ قذافی) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کیخلاف جتنے بھی کیسز چل رہے ہیں ان میں نااہل ہونے کے کوئی چانسز نہیں کیوں کہ عمران خان کے خلاف کیسز میں کوئی دم خم نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پر توشہ خانہ اور دہشت گردی کے کیسزبنائے گئے، یہ عمران خان کیخلاف کیسز میں ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہیں، عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس مذاق سے کم نہیں جہاں انہوں نے خریدی ہوئی گھڑی کا تو بتا دیا مگر باقی 75سالوں کاحساب نہیں دے رہے

ادھر صوبہ خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر افراد سے ریکوری کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی احتساب بیورو کو خط لکھ دیا ہے جس میں عمران خان اور دیگر غیرمجاز افراد کو متعلقہ فورم سے نادہندہ قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، اس مقصد کے لیے خط میں الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ نادہندہ افراد کی فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائے، قانون کے مطابق مزید کارروائی کیلئے نادہندگان کی فہرست ریٹرننگ افسران کو بھیجی جائے گی۔

نیب دستاویز سے معلوم ہوا ہے کہ خیبرپختونخوا کے دو سرکاری ہیلی کاپٹرز میں 1800 غیرقانونی سفر کیے گئے، جن میں سے سیاست دانوں نے 588 اور سرکاری اہلکاروں نے 577 بار ہیلی کاپٹرز کو استعمال کیا جب کہ دیگر افراد نے بھی 635 مرتبہ سرکاری ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سفر کیا۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے والے غیر مجاز افراد کیخلاف 19 کروڑ 83 لاکھ روپے سے زیادہ کے بقایا جات ہیں، سیاست دانوں کے ذمہ 9 کروڑ، 68 لاکھ روپے سے زائد واجب الادا ہیں، سرکاری اہلکاروں کے ذمہ 5 کروڑ،8 لاکھ روپے سے زیادہ کے بقایا جات بنتے ہیں، دیگر افراد کے ذمہ 5 کروڑ روپے سے زیادہ کے بقایا جات ہیں۔

 

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے یکم نومبر 2008 سے ہیلی کاپٹرز کے استعمال کو قانونی قرار دیا تھا جبکہ مسلم لیگ ن نے ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے متعلق قانون میں ترمیم پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی تھی

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟