سائفر کیس: عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سیکریٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ان کیمرا ہوئی،  خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 14 روز کا جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کی۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سیکریٹ عدالت نے 26 ستمبر کو ایف آئی اے کو کیس کا چالان جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے، جج ابوالحسنات نے ایف آئی اے کو اٹک جیل میں چالان جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کے فوری بعد خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت بھی کی۔

یاد رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی سائفر گمشدگی کیس میں زیر حراست ہیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟