میں اور میرے کارکنان جیلیں کاٹنے کو سمجھوتہ کرنے پر زیادہ ترجیح دیں گے؛ عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلا اور میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی (اسامہ قذافی سے) عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھریلو خواتین کو سیاست میں گھسیٹ کر ان کا وقار مجروح کرنا ہماری معاشرتی ، اخلاقی اور مذہبی روایات کے منافی ہے۔ بشرٰی بیگم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ محض مجھے دباؤ میں لانے کے لیے انہیں نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ بشرٰی بیگم نے صرف میری اہلیہ ہونے کی بدولت صعوبتیں برداشت کیں۔ خواتین کو سیاست میں گھسیٹ کر نشانہ بنانا اخلاقی گراوٹ کی انتہا ہے-

میں ایک مرتبہ پھر سے واضح کر دوں کہ مجھ سمیت تحریک انصاف کے تمام کارکنان جیلیں کاٹنے کو یحیٰی خان پارٹ ٹو کی آمریت تسلیم کرنے پر ترجیح دیں گے۔ میں حقیقی آزادی کی جدوجہد پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا چاہے یہ مجھ پر کتنا ہی دباؤ بڑھائیں۔ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ میں واضح درج ہے کہ یحیٰی خان نے اپنی کرسی بچانے کے لیے ملک دو لخت کیا ۔ آج بھی یحیٰی خان ٹو یہی کھیل کھیل رہا ہے-https://twincitynews.pk/alqadir-trust-case/

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟