وکیل قتل کیس ، سپریم کورٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں سپریم کورٹ نے 9 اگست تک چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے۔

سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دینے کی بلوچستان حکومت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں  9 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اگلی سماعت پر بھی پیش ہونے کا حکم دیا۔

قبل ازیں وکیل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کے معاملے پر پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان نے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر کے مطابق مقتول نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ کر رکھا تھا جس پر مقتول کو دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں ملزمان کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا، 19 جون کو چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کے نوٹسز بھیجے گئے، متعدد نوٹسز کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش نہیں ہوئے، مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 4 ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتول کی اہلیہ اور دو بھائیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں ، کیس میں مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟